اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سیاسی شعبے کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ یمن کو سعودی عرب کا قبرستان بنا دیں گے اور سعودی عرب کو یمن پر ظالمانہ ہوائی حملوں کا سنگین تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
محمد البخیتی نے کہا کہ سعودی عرب نے بڑے شیطان امریکہ کی مدد سے یمنی عوام کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ہے سعودی عرب نے یمن کے ثقافتی، سماجی اور مذہبی مراکز اور شہری آبادی پر ہوائی حملے کرکے اپنے چھپے ہوئے ظالمانہ چہرے کو نمایاں کیا ہے انھوں نے کہا کہ یمنی عوام آل سعود کی ناک کو زمین پر رگڑ کر دم لیں گے۔ انصار اللہ کے رکن نے کہا کہ سعودی عرب کو امریکہ اور بڑے شیطان اور غیر ملکی کرائے کے فوجیوں پر ناز ہے لیکن یمنی عوام کو اللہ تعالی کی ذات پر اعتماد اور ایمان ہے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے یمنی عوام کو آل سعود پر فتح اور کامیابی نصیب ہوگی اور خون کی شمشیر پر فتح یقینی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲